وزیرِ داخلہ سے ملاقات کر کے انہیں بے دخلی مہم سے پیدا صورتحال سے آگاہ کیا:آزاد

سری نگر//ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے جمعرات کو کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جموں و کشمیر میں جاری بے دخلی مہم کے دوران کوئی بھی چھوٹا زمیندار متاثر نہیں ہوگا۔
ایک ٹویٹ میں، غلام نبی آزاد نے کہا کہ انہوں نے بدھ کے روز امت شاہ سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر میں سرکاری اراضی سے بے دخلی سے متعلق مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔
ٹویٹ میں آزاد نے کہا،”جموں و کشمیر میں زمینوں سے بے دخلی کے مسائل کے بارے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جی سے ملاقات کی۔ انہیں عام لوگوں میں موجود بدامنی اور غیر یقینی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جو جائیدادیں خالی کرنے پر مجبور ہیں، دوسری صورت میں جنہیں سابقہ حکومتوں نے تسلیم کیا ہے۔ امیت شاہ جی نے مجھے یقین دلایا کہ بہت کم زمینوں پر مکانات تعمیر کرنے والے کسی بھی چھوٹے زمیندار کو نہیں چھیڑا جائے گا”۔
ڈی اے پی کے چیئرمین نے کہا ،” انہوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں تھوڑی سی زمینوں پر مکان تعمیر کرنے والے زیادہ تر لوگ مہاجر ہیں اور اکثر تر ملی ٹینسی کا شکار ہیں، وہیں سرحدی ریاست ہونے کی وجہ سے وقت کے ساتھ پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کا بھی شکار ہیں”۔