جموں و کشمیر میں 23 سے 25 مئی تک بھاری بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات

Photo: Amaan Farooq

سری نگر//جموں وکشمیر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم 23 مئی سے بڑے پیمانے پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 22 مئی تک موسم بنیادی طور پر صاف رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا، دوپہر اور شام کے وقت چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 23 سے 25 مئی تک بڑے پیمانے پر ہلکی سے درمیانی بارش/گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ادھر جموں و کشمیر میں جاری خشک موسم کے درمیان درجہ حرارت مسلسل معمول سے کم درج کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 2.6 ڈگری سینٹی گریڈسے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 6.7 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 8.3 ڈگری سینٹی گریڈدرج ہوا اور شمالی کشمیر کے علاقے کے لئے یہ معمول سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
عہدیدارنے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 21.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 22.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔