عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ہمراہ بادامی باغ سری نگر میں ملک کے بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا’مجھے آج وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جی کے ساتھ بی بی کنٹونمنٹ جانے کا موقع ملا، جہاں ہم نے اپنے بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی۔
ان کے ساتھ چند جذباتی لمحات گزارے اور انہیں بتایا کہ پوری قوم ان کی جرأت، قربانی اور فرض شناسی پر فخر محسوس کرتی ہے۔‘بادامی باغ سری نگر میں ہونے والی اس ملاقات کا مقصد حالیہ سرحدی کشیدگی کے تناظر میں فوجی اہلکاروں کے حوصلے کو مزید بلند کرنا اور ان کے ساتھ حکومت و عوام کی مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا تھا۔
دورے کے دوران فوجی افسران نے سرحدی حالات، آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر دفاع اور وزیراعلیٰ نے فوجیوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی تناول کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔
وزیر دفاع کے ہمراہ بادامی باغ میں بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ
