عظمیٰ ویب ڈیسک
مینڈھر//پونچھ ضلع میں جمعرات کو ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب فوجی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔
حکام نے بتایا کہ فوج نے اسے صبح 11 بجے کے قریب پھگواری علاقے سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لیے ملک پورہ میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
حراست میں لئے گئے شخص کی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔