ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان نے گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول گلی کالابن کادورہ کرکے سکول میں تعلیمی نظام کا جائزہ لیا۔ سکول میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی نصف سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں اور عمارت کی حالت بھی خستہ ہے۔ایس ڈی ایم نے موقع پر طلباکو یقین دلایاکہ وہ ان کا مستقبل کو تباہ نہیں ہونے دیں گے اور کوئی نہ کوئی بندوبست کرکے عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایاجائے گا۔