اشتیاق ملک
ڈوڈی/رُکن اسمبلی ڈوڈہ معراج ملک کی گرفتاری کو آج چوتھا روز ہے، ادھر ڈوڈہ ضلع میں دفعہ 163 دوسرے بھی نافذ رہا جبکہ ضلع میں انٹرنیٹ سروس تین روز سے و بھلیسہ کاہرہ ،چلی پنگل میں موبائل سروس دو روز سے بند ہےـ
ضلع بھر میں جگہ جگہ پولیس و سیکورٹی فورسز جن میں ایس ایس بی، سی آر پی و سی آئی ایس کے اہلکار شامل ہیں کو تعینات کیا ہےـ
ضلع میں 14 ستمبر تک سکول بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں ـ علاقہ میں راشن، پانی و دیگر غذائی اجناس کی شدید قلت ہے جبکہ تین روز سے ٹھاٹھری، گندوہ بھلیسہ ،چلی پنگل و کاہرہ میں بجلی سپلائی متاثر ہوئی ہےـ
معراج ملک گرفتاری معاملہ: ضلع ڈوڈہ میں دوسرے روز بھی دفعہ163نافذ، انٹرنیٹ سروس ہنوز بند
