عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی ہی جموں وکشمیر کے خصوصی درجے اور ریاستی درجے کو نقصان پہنچانے کی ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ان لوگوں کے سامنے جواب دہ ہے جنہوں نے ہمیں ووٹ دئے۔
موصوف نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیامحبوبہ مفتی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جوب میں انہوں نے کہا: ‘محبوبہ مفتی کچھ بھی کہہ سکتی ہیں وہ ہی جموں و کشمیر کی بربادی کی وجہ ہے اور ان کی وجہ سے جموں وکشمیر کے خصوصی درجے اور ریاستی درجے کو نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھاجب محبوبہ مفتی سرکار میں تھی تو ان کو لوگ سوال کرتے تھے کہ بچوں کے خلاف پلٹ استعمال کیا جاتا ہے تو وہ کہتی تھی کہ یہ کیمپوں میں دودھ اور ٹافی لانے گئے تھے۔ چودھری نے کہا کہ ہماری حکومت ان لوگوں کے سامنے جواب دہ ہے جنہوں نے ہمیں ووٹ دئے۔انہوں نے کہا: ‘ہم محبوبہ مفتی کے سامنے جواب دہ نہیں ہیں۔
محبوبہ مفتی ریاستی درجے اور خصوصی درجے کو نقصان پہنچانے کی ذمہ دار: سریندر چودھری
