عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے کا دورہ کیا اور سابق ایم ایل اے گریز اور بی جے پی رہنما فقیر محمد خان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ خان نے مبینہ طور پر جمعرات کو سری نگر کے تلسی باغ علاقے میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خودکشی کر لی تھی۔
محبوبہ مفتی نے کنگن میں خان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے ملاقات کی اور اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کے ساتھ پی ڈی پی کے سینئر رہنما بشیر احمد میر اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اس سے قبل، فقیر محمد خان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جس کے بعد انہیں کنگن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
محبوبہ مفتی کا دورہ کنگن ،سابق ایم ایل اے فقیر محمد خان کے اہل خانہ سے تعزیت
