عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مطالبہ کیا ہے کہ رواں اسمبلی سیشن کے دوران عارضی ملازموں کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے یہ ملازمین کئی سرکاری محکموں کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہاجموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس دو بارہ شروع ہوا ہے، تو سب سے اہم مسئلوں میں سے ایک جس پر فوری توجہ درکار ہے وہ تقریباً ایک لاکھ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی حالت زار ہے۔
ان کا کہنا تھایہ ملازمین جو اکثر معاشرے کے سب سے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں، کئی سرکاری محکموں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان محکموں کے موثر طور پر چلنے کو یقینی بناتے ہیں۔محبوبہ مفتی نے کہایہ نہایت ضروری ہے کہ تمام اراکین اسمبلی بشمول حکمران جماعت متحد ہو کر اس مسئلے کا حل تلاش کریں اور ان کارکنوں کی باقاعدہ تقرری کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں وہ عزت اور روز گار کا تحفظ مل سکے جس کے وہ حقیقی طور پر حقدار ہیں۔
رواں اسمبلی سیشن کے دوران عارضی ملازمین کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جائے:محبوبہ مفتی کا مطالبہ