عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی گولہ باری سے جن کے مکان ،گھر گر گئے ہیں انہیں کم سے کم 50 لاکھ روپیہ معاوضہ دیا جانا چاہئے اور ہر متاثرہ کنبے کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں بنکر بھی تعمیر ہونے چاہئے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو پونچھ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاسرحدوں پر مستقل جنگ بندی ہونی چاہئے اور جو حالیہ گولہ باری سے شہادتیں ہوئی ہیں ان کے کنبوں کے ایک فرد کو سرکاری نوکری ملنی چاہئے۔ان کا کہنا تھاجو حکومت نے 10 لاکھ روپیے کا معاضہ دینے کا اعلان کیا ہے وہ بڑھایا جانا چاہئے۔
محبوبہ مفتی نے کہاجس کا مکان تباہ ہوا ہے اس کو کم سے کم 50 لاکھ روپیے کا معاوضہ دیا جانا چاہئے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاجنگ نہیں ہونی چاہئے، اس میں لوگوں کی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں، املاک کا بے تحاشا نقصان ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھاجو لوگ اسٹیڈیوز میں بیٹھے ہیں ان کو یہ معلوم نہیں ہے کہ جنگ سے زمینی سطح پر کیا ہوتا ہے۔
محبوبہ مفتی کا حالیہ گولہ باری کے متاثرین کے معاوضے کو بڑھانے کا مطالبہ
