عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے سیاحت سے جڑے ٹرانسپورٹروں کو بینکوں کے قرضوں کی قسطوں کو موخر کرنے یا ان کو ریسٹرکچر کرنے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کو راحت فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا پہلگام میں پیش آنے والے بدقسمت واقعے کے بعد سیاحت کو شدید دھچکا لگا ہے جس سے ان لوگوں کو کافی نقصان پہنچا ہے جن کی روزی روٹی اس پر منحصر ہے۔
ان کا کہنا تھا میں نے نوجوان کشمیری ٹورسٹ ٹرانسپورٹرز کے ایک گروپ سے ملاقات کی جنہیں خدشہ ہے کہ کہیں انہیں بینک قرض کے نادہندہ قرار نہ دیا جائے اور ان کی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے وہ اس کے بارے میں سخت پریشان ہیں۔
محبوبہ مفتی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے اپیل کی کہ وہ سیاحت سے جڑے ٹرانسپورٹروں کو بینکوں کے قرضوں کی قسطوں کو موخر کرنے یا ان کو ریسٹرکچر کرنے میں مداخلت کریں تاکہ ان کو اس مشکل وقت میں راحت فراہم کی جا سکے۔
محبوبہ مفتی کی وزیر اعلیٰ سے ٹورزم ٹرانسپورٹرں کے بینک قرضوں کے قسط موخر کرنے میں مداخلت کرنے کی اپیل
