عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے مقامی اخبارات کو سرکاری اشتہارات بحال کرانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاسرکاری اشتہارات کی معطلی نے مقامی میڈیا کے ماحولیاتی نظام میں بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ چھوٹی اور سرکردہ دونوں اشاعتوں کے لیے ضروری سرکاری اشتہارات کی معطلی نے پوری وادی میں پرنٹ جرنلزم کو مکمل طور پر تباہی میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا اس نے مقامی میڈیا کے ماحولیاتی نظام میں بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے اور سیکڑوں خاندانوں کو متاثر کیا ہے جو روزی روٹی کے لیے اس پر انحصار کرتے ہیں۔محبوبہ مفتی نے اپنے اس پوسٹ کی وساطت سے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا معاملے کا نوٹس لیں۔
محبوبہ مفتی کی عمر عبداللہ سے مقامی اخبارات کو سرکاری اشتہارات بحال کرنے کی اپیل
