عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ضلع رام بن کےچندرکوٹمیں نوجوانوں کو نشہ آور ادویات کی غیر قانونی فروخت سے متعلق مصدقہ اور مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن چندرکوٹ کے تھانہ پولیس نے ڈرگ انسپکٹر رام بن اور نائب تحصیلدار چندرکوٹ کے ہمراہ ایک مشترکہ تلاشی مہم انجام دی۔
اس کارروائی کے دوران چندرکوٹ میں واقع ایک ’’گوبل ہیلتھ کئیر‘‘ نامی میڈیکل شاپپر چھاپہ مارا گیا۔ ابتدائی تحقیقات اور معائنے میں انکشاف ہوا کہ دکان کے مالک شمشاد احمد بھٹ ولد محمد سلیم بھٹ، ساکن گھڑی، تحصیل راج گڑھ، ضلع رام بن، حال مقیم چندرکوٹ، مقامی نوجوانوں کو نشہ آور ادویات کی غیر مجاز فروخت میں ملوث ہیں۔
مشاہدہ شدہ خلاف ورزیوں کی بنیاد پر مذکورہ میڈیکل شاپ کو فوری طور پر سربمہرکر دیا گیا اور اس کا آپریٹنگ لائسنس معطل کر دیا گیا۔ ڈرگ کنٹرول محکمہ نے اس معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔یہ کارروائی حکام کے نشہ آور اشیاء کے خلاف سخت موقف، عوامی صحت کے تحفظ اور ایک محفوظ، صحت مند معاشرے کی تشکیل کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
نشہ آور ادویات کی غیر قانونی فروخت ،رام بن کے چندرکوٹ میں میڈیکل شاپ سربمہر، لائسنس معطل
