عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک افسوسناک حادثے میں میونسپل کمیٹی بیروہ (ایم سی بی) کا ایک صفائی کرمچاری اس وقت جاں بحق ہوا جب ایک ہاپر گاڑی کٹرمل کے قریب کچرے کے ڈمپنگ سائٹ پر الٹ گئی۔
متوفی کی شناخت 40 سالہ فاروق احمد وازہ ولد عبدالاحد وازہ، ساکن بیروہ ٹاؤن کے طور پر ہوئی ہے۔ عینی شاہدین اور سرکاری ذرائع کے مطابق، ہاپر گاڑی مبینہ طور پر سڑک سے پھسل کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں فاروق احمد کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ کے طبی حکام نے تصدیق کی ہے کہ فاروق احمد کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔
بیروہ میں سڑک حادثہ، صفائی کرمچاری لقمہ اجل
