نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن آئینی اصولوں کے تحفظ اور ایک مضبوط و خوشحال بھارت کی تعمیر کے لیے کوششوں کو تقویت دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا، “یوم جمہوریہ مبارک۔ آج ہم جمہوریہ کے طور پر 75 شاندار سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ ہم ان تمام عظیم خواتین و حضرات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آئین کی تشکیل کی اور ہمارے سفر کو جمہوریت، وقار اور اتحاد کی بنیادوں پر استوار کیا”۔
انہوں نے مزید کہا، “یہ دن ہمارے آئینی اصولوں کے تحفظ کی کوششوں کو مضبوط کرنے اور ایک خوشحال بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی سمت میں مزید آگے بڑھنے کا عہد کرنے کا دن ہے”۔
یوم جمہوریہ: 75 سالہ شاندار جمہوری سفر قابلِ فخر، وزیراعظم کا آئینی اصولوں کے تحفظ پر زور
