سرینگر// جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نئے سال کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ 2025 کے دوران جنوبی ایشیا خصوصاً برصغیر میں امن وامان کا نیا دور جاری ہوگا اور جموں و کشمیر کے عوام کو راحت نصیب ہوگی جو گذشتہ 10 برس سے زبردست مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گذشتہ برسوں سے جموں وکشمیر کے لوگ زبردست مصائب و مشکلات میں دوچار ہیں اور آج بھی جموں وکشمیر کیخلاف سازشوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اُمید ہے کہ نو منتخب عوامی حکومت عوام کیلئے باعث راحت ثابت ہوگی۔
انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ یہ نیا سال کشمیر میں امن و امان کی نئی بہاریں لیکر آئے، جموں وکشمیر کا وقار، آئینی اورجمہوری حقوق بحال ہوں اور کشمیری قوم کو چین اور سکون کی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا ہو۔
اُنہوں نے دعا کہا کہ نے سال اقوام عالم کیلئے باعث نجات ورحمت ثابت ہو۔
نئے سال میں کشمیری قوم کو امن و سکون اور چین کی زندگی نصیب ہو: فاروق عبداللہ
