عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ پولیس کے اندر بڑے پیمانے پر پھیر بدل کیا ہے، جس سے دونوں صوبوں میں اہم عہدوں پر اثر انداز ہوا ہے۔
تبادلے و تقرریاں، فوری طور پر موثر، ایک سرکاری حکم کے مطابق، کئی اعلیٰ عہدے داروں کا تبادلہ اور مختلف عہدوں پر تعیناتی کی گئی ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، ڈائریکٹر پراسیکیوشن، جموں و کشمیر دیپک کمار( آئی پی ایس) جو ڈائریکٹر جنرل، جیل خانہ جات، جموں و کشمیر اور منیجنگ ڈائریکٹر، پولیس ہاوسنگ کارپوریشن، جموں و کشمیر کے عہدوں کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل، جیل خانہ جات، جموں و کشمیر، تعینات کیا گیا ہے۔
اے ڈی جی پی آرمڈ جموں و کشمیر ایس جے ایم گیلانی( آئی پی ایس) جو کمانڈنٹ جنرل، ایچ جی/سی ڈی/ ایس ڈی آر ایف، جموں و کشیر کے عہدے کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کا تبادلہ کر کے اے ڈی جی پی ریلوے، جموںو کشمیر کے طور پر تعیناتی کی گئی ہے۔ یہ افسر منیجنگ ڈائریکٹر، پولیس ہاوسنگ کارپوریشن، جموں و کشمیر کے عہدے کا چارج بھی سنبھالے گا۔ دیپک کمار (آئی پی ایس) کو مذکورہ عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کر دے گا۔
اے ڈی جی پی ریلوے جموں و کشمیر سنیل کمار( آئی پی ایس) کو ٹرانسفر کرکے ڈائریکٹر پراسیکیوشن،جموں و کشمیر دیپک کمار (آئی پی ایس) کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
اے ڈی جی پی لاءاینڈ آرڈر جموں و کشمیر وجے کمار (آئی پی ایس) اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ اے ڈی جی پی آرمڈ جموں و کشمیر اور کمانڈنٹ جنرل، ایچ جی/سی ڈی/ ایس ڈی آر ایف، جے اینڈ کے کے عہدوں کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔
ڈی آئی جی ڈوڈہ-کشتواڑ-رام بن رینج سنیل گپتا (آئی پی ایس) کا تبادلہ کر کے ڈی آئی جی جموں-سانبہ-کٹھوعہ رینج، شکتی کمار پاٹھک کی جگہ تعیناتی کی گئی ہے۔ یہ افسر اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ڈی آئی جی، راجوری-پونچھ رینج کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر رینج سجیت کمار (آئی پی ایس) کو الطاف احمد خان کی جگہ ڈی آئی جی سی آئی ڈی کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ادھم پور-ریاسی رینج ایم سلیمان چودھری (آئی پی ایس) کو دستیاب اسامی کے مقابلے میں ڈی آئی جی پی ایچ کیو کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی جموں-سانبہ-کٹھوعہ رینج شکتی کمار پاٹھک (آئی پی ایس) کا تبادلہ کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن بیورو کے طور پر، دستیاب اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ افسر اگلے احکامات تک ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالے گا اور ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر محمد حسیب مغل( آئی پی ایس) کا تبادلہ کر کے ڈی آئی جی ٹریفک، جموں، شری دھر پاٹل کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساوتھ کشمیر رینج رئیس محمد بھٹ (آئی پی ایس) کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی، اودھم پور-ریاسی رینج، محمد سلیمان چودھری کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک، جموں شریدھر پاٹل (آئی پی ایس) کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی، ڈوڈہ-کشتواڑ-رام بن رینج، سنیل گپتا کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی سی آئی ڈی کشمیر الطاف احمد خان (آئی پی ایس) کا تبادلہ کرکے رئیس محمد بھٹ کی جگہ ڈی آئی جی، جنوبی کشمیر رینج تعینات کیا گیا ہے۔ یہ افسر اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر رینج کے عہدے کا چارج بھی سنبھالے گا ۔
ڈی آئی جی آرمڈ، جموں نشا نتھیال(آئی پی ایس) کا تبادلہ کرکے دستیاب اسامی پر ڈی آئی جی (ہیڈ کوارٹر) پولیس ہیڈکوارٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔