عازم جان
بانڈی پورہ/بانڈ ی پورہ ضلع کے مالا پورہ نوگام میں آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک عمارتی فرنیچر دکان سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کی بالن جل کر خاکستر گیا۔آگ کی خبر معلوم ہونے پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچاؤ کارروائی شروع کر دیا تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
فائر سروس محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ادھر مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوگام علاقے میں ایک فائر اسیشن قائم کرنا ناگزیر بن چکا ہے کیونکہ سمبل فائر اسٹیشن کو یہاں پہنچنے میں دیر لگتی ہے تب تک بہت نقصان ہو چکا ہوتا ہے ، اِس لئے سرکار سے ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ نوگام میں فائر سروس اسٹیشن کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔