عظمیٰ ویب ڈیسک سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ کے کاڈی پورہ علاقے میں جمعرات کو شدید آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیںـ
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ آگ بعد دوپہر گنجان آباد کاڈی پورہ علاقے میں لگی، جس نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ہیں ـ
عہدیدار کے مطابق آگ ممکنہ طور پر ایک گھر سے شروع ہوئی اور تیزی سے قریبی عمارتوں تک پھیل گئی۔ فی الحال نقصان کی مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور آگ بجھانے کا آپریشن جاری ہے۔ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔