سری نگر//وسطی کشمیر کے ضلع سری نگرکے بمنہ میں پیر کی شام آتشزدگی کے ایک واقع میں دو رہائشی مکان خاکستر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی شام کو الفاروق کالونی بمنہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران دو مکان خاکستر ہوئے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پیر شام چھ بجکر سات منٹ پر بمنہ میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔
انہوں نے بتایا کہ سات فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران دو مکان خاکستر ہوئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بمنہ میں بھیانک آتشزدگی، دو مکان خاکستر
