عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔میر واعظ کشمیرکے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی گذشتہ رات دیر گئے طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ مرحوم کا نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد جامع مسجد سری نگر میں پڑھا جائے گا اور بعد ازاں انہیں کھریو پانپور میں واقع اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔بیان کے مطابق سری نگر کے حیدر پورہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تعزیتی مجلس بر گذار ہوگی۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ، الطاف بخاری، علی محمد ساگر، یو تھ پی ڈی پی، جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم سمیت کئی لیڈران اور انجمنوںنے میر واعظ عمر فاروق کے والد نسبتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا اور مرحوم کے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔آمین