عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ائیر فورس ڈے کے موقع پر بھارتی فضائیہ کے تمام اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا فضائیہ کے ہمارے جوانوں کی طرف سے ہر مشن میں جس جرات، درستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے وہ واقعی مثالی ہے’۔
واضح رہے کہ ملک میں 8 اکتوبر کو یوم فضائیہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کا قیام 8 اکتوبر 1932 کو غیر منقسم ہندوستان میں ہوا تھا۔
ہندوستانی فضائیہ دنیا کی چوتھی بڑی فضائیہ ہے۔ اس کا ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن غازی آباد اتر پردیش میں واقع ہے جو ایشیا کا سب سے بڑا ئیر فورس اسٹیشن ہے۔
منوج سنہا نے اس موقع پر ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہامیں ائیر فورس ڈے پر فضائیہ کے تمام جوانوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا فضائیہ کے ہمارے جوانوں کی طرف سے ہر مشن میں جس جرات، درستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے وہ واقعی مثالی ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا پوری قوم ان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتی ہے جو نہ صرف ملک کی فضائوں کے تحفظ کے لئے پیش پیش ہیں بلکہ انسانی ہمدردی کے مختلف مشنوں میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
منوج سنہا کی ائیر فورس ڈے پر بھارتی فضائیہ کے تمام اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد
