عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یہاں راجیو کالونی میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے میگا ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیا۔
انہوں نے اس دوران متاثرہ کنبوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے مسائل کو دھیان سے سنا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے متاثرہ کنبوں کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ حالیہ قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی بہبود کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاآج راجیو کالونی جموں میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے میگا ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیا۔
انہوں نے پوسٹ میں مزید کہاخاندانوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ہند اور جموں و کشمیر انتظامیہ حالیہ قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔دورے کے دوران جموں کے صوبائی کمشنر رمیش کمار، آئی جی پی جموں بھیم سین توتی،سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ، ضلع مجسٹریٹ جموں ڈاکٹر راکیش منہاس، ڈپٹی کمشنر میونسپل کمشنر جموں دیونش یادو، اور دیگر سینئر افسران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ تھے۔
منوج سنہا نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے میگا ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیا
