عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹر شیاما پرسا مکھرجی کو ان کی پونیہ تیتھی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہاڈاکٹر صاحب کی دور اندیش قیادت اور قوم کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے غیر متزلزل عزم ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔
منوج سنہا نے پیر کو’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہامیں مربوط اور جدید ہندوستان کے معمار، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی جی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ان کی دور اندیش قیادت اور قوم کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے غیر متزلزل عزم ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔
منوج سنہا کا ڈاکٹر شیاما پرسا مکھرجی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت
