عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز مہا اشٹمی کے موقع پر جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں پوجا کی۔انہوں نے پوجا کے دوران تمام شہریوں کی خوشی، امن، خوشحالی اور اچھی صحت کے لیے پرارتھنا کی۔منوج سنہا نے اس پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہامیں مہا اشٹمی کے پرمسرت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھامیں نے آج شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں پوجا کی اور تمام شہریوں کی خوشی، امن، خوشحالی اور اچھی صحت کے لیے پرارتھنا کی۔
منوج سنہا نے مہا اشٹمی کے موقع پر شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں پوجا کی
