عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دی اور وہاں پوجا کی۔انہوں نے اس موقع پر جموں و کشمیر کے امن و خوشحالی اور تمام لوگوں کی بہتری و بہبودی کے لئے پرارتھنا کی۔شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں یاتریوں کی آمد کا سلسلہ انتہائی جوش و خروش سے جاری ہے۔
واضح رہے کہ 26 اگست کو ویشنو دیوی راستے پر موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 34 یاتریوں کی موت اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ اس سانحے کے بعد یاترا کو یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بند رکھا گیا تھا۔حکام نے بعد میں18 ستمبر کو اس پوتر یاترا کو دوبارہ بحال کیا تھا اور یاترا بحال ہونے کے ساتھ ہی کٹرہ قصبے میں چہل پہل بڑھ گئی ہے اور دکاندار اور دوسرے کاروباری خوش نظر آ رہے ہیں۔
منوج سنہا نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں پوجا کی
