عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کپوارہ میں انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے نائیک دلاور خان کو پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، “میں اپنے بہادر فوجی کی بے مثال ہمت کو سلام کرتا ہوں، جس نے قوم کے لیے عظیم قربانی دی۔ ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے”۔
یاد رہے کہ منگل کی شام سے کپواڑہ ضلع کے لولاب علاقے میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی، جس میں ایک فوجی اہلکار اور ایک ملی ٹینٹ مارے گئے، علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔