منوج سنہا کی عید الضحیٰ کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد

یو این آئی

سرینگر// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عید الضحیٰ کے مبارک موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ مقدس تہوار بے لوث قربانی کی ایک علامت ہے موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘عید مباک؛ عید الضحیٰ کے مقدس موقع پر میں تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’ انہوں نے کہا: ‘ یہ مقدس تہوار بے لوث قربانی اور اشتراک کی ایک علامت ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘آئیے بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں’۔

منوج سنہا نے دعا کی کہ عی الضحیٰ سب کے لئے امن، خوشحالی اور خوشیاں لے کر آئے۔
بتادیں کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی عید الضحیٰ کا مقدس تہوار انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔