عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کی صبح بڈگام سے آدرش نگر دہلی تک پہلی وقف پارسل ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ نئی مال بردار ٹرین سروس جموں و کشمیر کے سیب کے کاشتکاروں کے لیے اپنی پیداوار کو ملک کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا بڈگام سے آدرش نگر دہلی تک پہلی وقف پارسل ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
انہوں نے کہایہ نئی مال بردار ٹرین سروس جموں و کشمیر کے سیب کے کاشتکاروں کے لیے اپنی پیداوار کو ملک کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ‘ وادی کے سیب کے کاشتکاروں اور تاجروں کے لیے تجارت اور کاروبار کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہایہ سروس یہ ٹرانزٹ ٹائم کو نمایاں طور پر کم کرے گی اور ہزاروں کسانوں کے لیے آمدنی کے مواقع میں اضافہ کا باعث بن جائے گی اور اس سے خطے کی زرعی معیشت کو فروغ ملے گا۔قابل ذکر ہے کہ 8 ڈبوں پر مشتمل یہ پارسل ٹرین روزانہ بنیادوں پر چلے گی۔ایک ڈبے میں لوڈ کی گنجائش 23 ٹن ہے اس طرح اس ٹرین سے 180 سے زیادہ ٹن مال روزانہ بنیادوں پر سری نگر سے دہلی پہنچ جائے گا۔
میوہ صنعت سے وابستہ کسان اور بیوپاری اس پہل سے کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس سروس سے مال کی بیرون وادی منتقلی کا انحصار قومی شاہراہ پر نہیں رہے گا جس کی اکثر و بیشتر بندش ہمارے لئے پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔
منوج سنہا نے بڈگام سے دہلی پہلی پارسل ٹرین کو روانہ کیا
