عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انڈو – تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے یوم تاسیس پر اس کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا سرحدوں کی حفاظت اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے میں آئی ٹی بی پی کی غیر متزلزل ہمت، لگن اور بے لوث خدمات واقعی قابل تحسین ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ٹی بی پی ایک مرکزی مسلح پولیس فورس ہے جو وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہے۔ اس کا قیام 24 اکتوبر 1962 کو عمل میں لایا گیا تھا۔
منوج سنہا نے فورس کے یوم تاسیس پر اس کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ‘میں آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس پر اس کے افسروں، اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ مبارکبا پیش کرتا ہوں’۔
ان کا کہنا تھا ‘سرحدوں کی حفاظت اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے میں آئی ٹی بی پی کی غیر متزلزل ہمت، لگن اور بے لوث خدمات واقعی قابل تحسین ہیں’۔
انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: ‘میں ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دیں’۔
منوج سنہا کی آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں کو یوم تاسیس کی مبارکباد