عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ یہ بہادر فورس ملک کی اندرونی سلامتی میں اہم رول اداکر رہی ہے۔واضح رہے کہ سی آر پی ایف ملک کی ایک اہم مرکزی فورس ہےجس کو 27 جولائی 1939 کو کراؤن ریپریزنٹیٹو پولیس کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔
منوج سنہا نے اس فورس کے یوم تاسیس پر اس کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں سی آر پی ایف اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا کہ کہ یہ بہادر فورس ملک کی اندرونی سلامتی میں اہم رول اداکر رہی ہے۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ قوم مادر وطن کے لیے ان کی بے لوث خدمات اور دلیرانہ قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے’۔
منوج سنہا کی سی آر پی ایف اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد
