عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے روشنیوں کے تہوار دیوالی کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
دیوالی جس کو دیپاولی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے ہند مت کا ایک قدیم تہوار ہے جس کو ملک میں ہر سال انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
یہ تہوار اندھیرے پر روشنی کی، جہالت پر علم کی، بُرائی پر اچھائی کی اور مایوسی پر اُمید کی فتح و کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
منوج سنہا نے اس پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے دعا کی کہ یہ روشنیوں کا تہوار ہر گھر اور ہر زندگی میں خوشیاں اور خوشحالی بکھیرے۔
عمر عبداللہ نے اس مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: ‘میں دیوالی پر لوگوں کو پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے دعا کہ کہ یہ مقدس تہوار سبھی کو امن، خوشحالی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئےـ
منوج سنہا اور عمر عبداللہ کی لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد
