شان رسالت میں گستاخی کے خلاف منڈی میں پُر امن بند

عشرت حسین بٹ

منڈی// پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ کی شان میں گستاخی اور توہین آمیز الفاظ کا استمعال کرنے پر ضلع پونچھ کے تحصیل صدر مقام منڈی میں آج صبح سے ہی مکمل بند ہے۔
منڈی تحصیل کی مذہبی سیاسی اور سماجی قیادت کی طرف سے پُر امن بند کا اعلان کیا گیا ہے اور گستاخ رسول کو سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔
اس دوران اس قیادت نے گزشتہ کل ایک پریس کانفرنس کے زریعہ بتایا تھا کہ پیر کو منڈی میں تمام تر کاروباری ادارے اور ٹریفک نقل و حرکت بند رہے گی اور عوام اِس ضمن میں پرُامن احتجاج کر کے سرکار سے مذکورہ شخص کے خلاف پولیس تھانہ منڈی میں معاملہ درج کروا کر اسے سزا موت کی سفارش کرے گی۔