عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے صفاکدل ہفتہ یاربل علاقے میں اتوار کی صبح ایک خاندانی لڑائی کے دوران اپنے چچا کو چاقو مار کر قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ عرفان احمد گنائی اور اس کے چچا نثار احمد گنائی نامی قصاب کے درمیان جھگڑا ہوا اور عرفان کے دوسرے چچا فیاض احمد گنائی – متاثرہ نے مداخلت کرنے کی کوشش کی لیکن عرفان نے اسے چاقو گھونپ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد متاثرہ کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے تیزی سے کام کرتے ہوئے ملزم عرفان احمد گنائی ولد محمد شفیع گنائی کو واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 29/2024 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ صفاکدل میں درج کی گئی ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا، “جرم میں استعمال ہتھیار ضبط کر لیا گیا ہے۔ فرانزک تجزیہ اور طبی قانونی طریقہ کار فی الحال کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے“۔