عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع میں اتوار کو پولیس نے ساس کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لالبازار پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون ، سلیمہ زوجہ مرحوم محمد قاسم ساکن گلشن باغ بوٹا کدل کو مبینہ طور پر داماد نے قتل کر دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت شبیر احمد بھٹ ولد عبدالسلام بھٹ کے طور سے ہوئی، جو پٹن کا رہائشی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ لال بازار میں آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر 45/2023 درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ تفتیش کے دوران ملزم شبیر احمد بھٹ کو گرفتار کر کے پولیس تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور کیس کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔