عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// جموں و کشمیر کے رام بن کے چندر کوٹ علاقے میں ساریکا مندر کے قریب سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی، اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اتوار کی صبح ایک گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر UP38T-6062 تھا جو جموں سے آ رہا تھا اور سرینگر کی طرف جا رہا تھا، جو دوران اسے پیچھے سے دوسری گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK02CB-7211 نے ٹکر مار دی۔
واقعہ میں پیچھے سے ٹکرانے والی کار میں سوار فیروز احمد ساکنہ یوپی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔
دریں اثنا، متوفی کی لاش کو طبی قانونی کاروائیوں کے لیے رام بن ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔