اودھم پور میں ایک شخص کا اہل خانہ پر حملہ، ایک ہلاک، دو زخمی

Mazar Khan
1 Min Read
File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

اودھم پور// ضلع اُدھم پور کے رام نگر علاقے میں پیر کے روز ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے اہل خانہ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک فرد ہلاک ہو گیا جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اُدھم پور کی رام نگر تحصیل کے کیا پنچایت میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے تیز دھار ہتھیار سے اپنے خاندان کے افراد پر حملہ کیا۔ حملے میں اُس کی ساس موقعے پر ہی جان کی بازی ہار گئی جبکہ اس کی بیوی اور سالی کو شدید زخم آئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی خواتین کو فوری علاج کے لئے قریبی ہسپتال رام نگر منتقل کیا گیا، جہاں سے ان کو مزید علاج کے لئے ضلعی ہسپتال اُدھم پور بھیج دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم حملے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Share This Article