عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// جموں ضلع کے بشناہ علاقے میں ایک شخص نے اپنی ماں اور ایک نابالغ بیٹی کو تیز دھار ہتھیار سے ذبح کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مجرم کی شناخت جگدیو سنگھ عرف مائیکل ولد کورا رام پربنا ساکن مورچہ پور بشناہ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جرم کرنے کے فوراً بعد ملزم موٹر سائیکل کے زریعے جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مجرم کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات کے ساتھ آئیں۔
انہوں نے بتایا کہ جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد مجرم نے فرار ہونے کے لیے اپنی موٹر سائیکل پلسر (سرخ سیاہ) زیر رجسٹریشن نمبر JK02CN 0372 کا استعمال کیا۔
ادھر، پولیس معاملے کی چھان بین کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔