عظمیٰ ویب ڈیسک
ادھمپور/ادھمپور ضلع کے ٹکری علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق، متوفی کی لاش کو طبی جانچ کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نذیر احمد کے طور پر ہوئی ہے جو بڑی برہمناں کا رہائشی تھا۔ حکام کے مطابق، ایک نامعلوم گاڑی نے سڑک کنارے موجود نذیر احمد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعے میں ملوث گاڑی کا سراغ لگایا جا سکے۔
ادھمپور میں قومی شاہراہ پرحادثہ، ایک شخص جاں بحق
