عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// بانڈی پورہ سری نگر شاہراہ پر جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اسرار موٹرز کے قریب شلوٹ کے مقام پر زیر رجسٹریشن نمبر JK01J-5560 سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
اُنہوں نے کہا،”زخمی تینوں افراد کی شناخت بلال احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار، رفیق احمد ڈار ولد عبدالمجید ڈار اور سلیم احمد ڈار تمام ساکن گنڈروشن نارائن باغ گاندربل کے طور پر کی گئی ہے، جنہیں جے وی سی سری نگر منتقل کیا گیا، سلیم احمد ڈار کو مردہ قرار دے دیا گیا”۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لیے آئی پی سی کی دفعہ279، 337 کے تحت ایف آئی آر نمبر 174/2023 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔