عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// ریاسی ضلع کے مہور علاقے میں ہفتہ کو ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک ایکو گاڑی (JK20B 2493) جو تھرال سے شکاری کی طرف جا رہی تھی، شرکی کے قریب صبح 9:10 بجے کے قریب سڑک سے پھسل کر تقریباً 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے میں نور جمال (36) ولد نور حسین ساکن شکاری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ عبدالرشید ولد غلام قاسم شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو فوری طور پر سی ایچ سی مہور منتقل کیا۔
ایک پولیس اہلکار نے حادثے میں ایک شخص کی موت اور دوسرے کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔