سری نگر سڑک حادثہ میں ایک شخص لقمہ اجل، دوسرشدید زخمی

Mazar Khan
1 Min Read

سرینگر// منگل کی شام دیر گئے سری نگر شہر کے جہانگیر چوک-رام باغ فلائی اوور پر پیش آنے والے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
خبر رساں ایجنسی- کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ جہانگیر احمد گنائی اور مدثر احمد گنائی ساکن پرنیوا بڈگام منگل کی شام جہانگیر چوک-رام باغ فلائی اوور پر ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم جہانگیر احمد گنائی بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مدثر کا ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں علاج جاری ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

Share This Article