عشرت حسین بٹ
منڈی//پونچھ کے منڈی علاقے میں آج صبح مٹی کا تودہ گرآنے سے ایک رہائشی مکان تباہ ہو گیا ہے جبکہ ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ بانڈی کماخان میں بارش کے دوران گرآئی پسی کی وجہ ایک رہائشی مکان تباہ ہو گیا ہے جب کہ اس دوران ایک شخص بھی لقمہ اجل بن گیا ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق جمعہ کو صبح تیز بارش کی وجہ سے بانڈی کما خان علاقہ میں ایک رہائشی مکان پر پسی گرآئی جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے اور مکان کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت عبدالکریم ولد اکا کمہار کے طور پر ہوئی ہے۔