عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرال پورہ علاقے میں جمعہ کو منی بس کی زد میں آکر ایک شخص کی موت واقعہ ہو گئی۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ لون ہری کرالپورہ کپواڑہ میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس زیر رجسٹریشن نمبر JK09-2508 نے ایک شخص کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ نثار احمد میر ولد عبدالخالق میر ساکن لون شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
اُسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔