اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی تحصیل فیگسو میں گذشتہ شب ریچھ کے حملے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد ولال دین بٹ ساکنہ کاٹھاوا حال فیگسو گھر کی طرف جارہا تھا جس دوران ریچھ نے بنڈوگہ نالہ کے مقام پر حملہ کیا جو شدید زخمی ہو کر گہری کھائی میں جا گرا اور موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ اس کے کچھ دیر بعد مقامی لوگوں نے اسے نزدیک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاش کو وارثین کے سپرد کیا۔
ایس ایچ او ٹھاٹھری امرت کٹوچ نے کہا کہ مذکورہ شخص دیر شام اپنی خچروں کے ساتھ جارہا تھا جس دوران ریچھ نے اس پر حملہ کیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے ایک ماہ میں ڈوڈہ ضلع میں ریچھ کے حملے میں 2 افراد ہلاک و 8 زخمی ہوئے ہیں۔