عشرت حسین بٹ
پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ آڑایی میں ایک شخص ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہو گیا ہے جسے شدید زخمی حالت میں سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس زرایع کے مطابق بدھ کو بعد دوپہر منڈی تحصیل کے علاقہ آڑاٸ میں جمیل احمد ولد محمد اکبر نامی شخص اپنی زمین میں کھیتی کر رہا تھا جب اچانک ایک ریچھ نے اس پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔
بعد ازاں مقامی لوگوں اور اس کے گھر والوں کی مدد سے 108ایمبولینس کے زریعہ سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں پر وہ زیر علاج ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
پونچھ:ریچھ کے حملے میں شہری شدید زخمی