راجوری//بدھل کے بالائی علاقوں میں ریچھ نے ایک ادھیڑ شخص پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زخمی کی شناخت محمد دین (عمر 35) ولد الہ دین ساکن ترگین بدھل کے طور پر ہوئی ہے۔
زرائع نے بتایا کہ بدھل کے بالائی علاقے نیلہ میں ایک شخص ڈھوک میں موجود تھا جب ایک ریچھ نے اس پر حملہ کر دیا۔
حکام نے کہا، “زخمی کو سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے جی ایم سی ایسوسی ایٹ ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے”۔