عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/منگل کی رات دیر گئے سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے کے لال نگر میں ایک شخص پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد زخمی شخص کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کے گلے اور بائیں کلائی پر زخم آئے ہیں اور اسپتال میں ڈاکٹرز اس کا علاج کر رہے ہیں۔زخمی کی شناخت محمد سلیم جیلانی، ساکن پیر باغ، حیدرپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔