جموں / جموں پولیس نے خلاف ورزی انسپکٹر کا روپ دھار کر لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایڈوکیٹ دیپک سنگھ بلوریا ولد رسل سنگھ بلوریا ساکن سینک کالونی جموں نے پولیس اسٹیشن چھنی ہمت میں ایک کیس درج کیا جس میں الزام لگایا گیا کہ ایک شخص نے میونسپلٹی کے ملازم کا روپ دھا کر ان سے 15 ہزار روپیے سپاٹ ویریفکیشن کرنے کے لئے لیے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس شکایت پر کارروائی کرکے ظفر ولد حکیم الدین ساکن چھنی راما نزدیک آرمڈ پولیس کمپلیکس جموں کو گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ایک اور شخص کے ساتھ خلاف ورزی انسپکٹر کا روپ دھار کر سینک کالونی کے لوگوں سے پیسے بٹورتا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چھنی ہمت میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔