عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے حول علاقہ میں ایک 65 سالہ شخص مبینہ طور پر ایک گاڑی کی زد میں آنے کے بعد ہلاک ہوگیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ فردوس سینما حول کے قریب 65 سالہ عبدالسلام نامی شخص ایک گاڑی کے نیچے آکر شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کو پولیس ٹیم نے سکمز صورہ منتقل کیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ گاڑی کی ٹکر سے متعلقہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔